Ph.D Teachers to have 17th Grade as Education Officer

Ph.D Teachers to have 17th Grade as Education Officer


پی ایچ ڈی اساتذہ کو گریڈ 17میں ترقی دینے کا فیصلہ

پی ایس ٹی ، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کو ایجوکیشن آفیسرکا عہدہ دیا جائیگا 28اکتوبر کو اجلاس ہوگا، 4سالہ مدت ملازمت والوں کو ترقی ملے گی

محکمہ سکولز نے پی ایچ ڈی اساتذہ کو بطور ایجوکیشن آفیسر گریڈ 17 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور 28اکتوبر کو اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی کو ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی ۔ پروموشن ان اساتذہ کو دی جائے گی جن کی پی ایچ ڈی کے ساتھ مدت ملازت چار سال ہوچکی ہے ۔اجلاس میں ڈی پی آئی سکینڈری، ڈی پی آئی ایلیمنٹری، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اور اساتذہ یونین کے رہنما بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس کے بعد بطور ایجوکیشن آفیسر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔

Post a Comment

0 Comments