سوال: فرسٹ ائیر میں مارکس کم ہیں کیا ہم سیکنڈ ائیر کے ساتھ ساتھ فرسٹ ائیر کے کچھ مضامین improve یا repeat کر سکتے ہیں؟
جواب:
سیکنڈ ائیر کے ساتھ فرسٹ ائیر کے مضامین improve نہیں کیے جا سکتے۔۔
اب آپ کے پاس 2 آپشنز ہیں
پہلا یہ کہ فرسٹ ائیر کا سابقہ داخلہ کینسل کروا دیا جاۓ اور دوبارہ فرسٹ ائیر کر لی جاۓ۔
دوسرا یہ کہ سیکنڈ ائیر جاری رکھیں۔اور سیکند ائیر رزلٹ کے بعد آپ تیسرا سال لگا کر improve کر لیں۔۔۔
پہلا آپشن بہتر تصور ہوتا ہے۔۔۔
سوال: سر improvement میں مارکس نہیں بڑھتے۔۔۔
جواب:
ایسا ہرگز نہیں ہے کہ مارکس نہیں بڑھتے۔۔۔اصل میں improve کرنے والے 95 فیصد بچے بالکل توجہ سے نہیں پـڑھتے وہ یہ سمجھتے ان کو سب آتا ہے اسی چکر میں ان کے مارکس یا تو بڑھتے نہیں یا 20 سے 25 مارکس بڑھتے ہیں۔۔یہی 95 فیصد بچے اپنے کرتوت بتانے کی بجاۓ یہ خبریں اڑاتے ہیں کہ improvement میں مارکس نہیں بڑھتے۔۔۔پیپر چیکر کو ہم سے کوئی خاص قسم کی الجھن ہوتی ہے اور فرض کریں ریاضی کا پیپر 100 فیصد ٹھیک بھی کر آئیں تو وہ جان بوجھ کر 60 نمبر دیتا ہے۔۔۔یہ سراسر باتیں ہیں جو طلباء پیرنٹس کو اور جونیئرز یا خاندان میں اپنی نا اہلی چھپانے کےلیے پھیلاتے ہیں۔۔
میں آپ کو سینکڑوں ایسے بچوں سے ملوا سکتا ہوں جو 700 سے 950 اور 800 سے 1000 تک گئے ہیں۔۔۔
بس improvement کے دوران زیادہ over smart یا over confident بننے کی بجاۓ پڑھائی پر فوکس کیا جاۓ تو یقینا بالیقینا مارکس بڑھتے ہیں۔۔۔شرط ہے کہ محنت پوری کی ہو۔۔۔
0 Comments