عوام کی سہولت اور بروقت محصولات کی ادائیگی کے لیے حکومت پنجاب وزارت خزانہ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ePay ایپلیکیشن لانچ کردی۔
ایپلیکیشن کے زریعے ہر قسم کے ٹیکسز سروسز ٹیکس، ٹوکن ٹیکس پروفیشنل ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس، موٹر وہیکل ٹرانسفر فیس ، زمینی انتقال کی فیس ، موٹر وہیکل رجسٹریشن فیس اور کاروبار کے اندراج کی فیس گھر بیٹھے آسانی سے ادا کی جاسکے گی ایپلیکیشن کا مقصد ٹیکسز کی ادائیگیوں کا عمل شفاف اور آسان بنانا ہے یہ ایپلیکیشن پنجاب حکومت محکمہ خزانہ کے فنانس ڈیپارٹمنٹ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ون لنک کے اشتراک سے ڈویلپ کی گئی ہے ٹیکس دہندگان کو ای طے پنجاب ایپ کی بدولت17 ہندسوں پر مشتمل ایک خاص پی ایس ائی ڈی نمبر جاری ہوگا ، جس کے ذریعے وہ انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل بینکنگ، اے ٹی ایم او ٹی سی (اووردی کاؤنٹر) کے ذریعے ٹیکس ادا کر سکیں گے۔
0 Comments