پنجاب کے سکولوں میں بھی عارضی سکول ٹیچرز انٹرنیز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کے لئے انہیں 30 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا جبکہ ان کی ابتدائی مدت 6ماہ ہوگی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ایس ٹی آئیز کی بھرتی کے لئے سمر ی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے ، ابتدائی طور پر ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے لئے پنجاب میں 3 ہزار عارضی اساتذہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
0 Comments