O-Level Test Examination by BISE Lahore



لاہور بورڈ کااو لیول طرز کا تجرباتی امتحان،طلباء کی ناقص کارکردگی

O-Level Test Examination by BISE Lahore



میٹرک کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرنےوالے طلبہ نے او لیول کی طرز پر لیے جانے والے تجرباتی امتحان میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔میٹرک میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلبہ بھی او لیول کی طرز پر بنائے گئے سوالات کے درست جوابات نہ دے سکے ۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کے احکامات کے مطابق تجرباتی امتحان کروایا ۔میٹرک کا امتحان پاس کر نے والے تمام طلبہ کو بلامعاوضہ شرکت کی دعوت دی گئی اور کہا گیا کہ انہیں سرٹیفکیٹ بھی دئیے جائیں گے۔ اس امتحان میں میڑک پاس کرنے والے کم وبیش 6صد طلبہ نے شرکت کی تھی، تاہم ذرائع کے مطابق طلبہ کی اکثریت اس امتحان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی ۔ ایسے طلبہ بھی جو میٹرک کے امتحانات نمایاں نمبروں سے پاس کر چکے ہیں وہ بھی اس امتحان میں بہتر کارکرگی کا مظاہر نہیں کرسکے۔ماہرین تعلیم نے کہاہے کہ سوالات بھی درسی کتب سے دیے جاتے ہیں جو طلبہ رٹ لیتے ہیں۔ نجی اکیڈمیاں بھی ان کی طلبہ کو بار بار پریکٹس کروادیتی ہیں۔ اسکے برعکس تجرباتی امتحانات میں او لیول کی طرز پر منطقی و استدلالی سوالات پوچھے گئے تھے ۔جس کی وجہ سے طلبہ بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ نہیں کر سکے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ہمارے تعلیمیاورامتحانی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔طلبہ کو جو کچھ پڑھایا جا رہا ہےوہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔ تعلیمی بورڈ لاہور کے حکام نے کہا ہےکہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ نتائج کوحکام بالا کے سامنے رکھیں گے۔ ان کی جانب سے موصول ہونے والےاحکامات پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments