Tips for Smarter CSS Exam Preparation - Guidelines and Recommendations


Tips for Smarter CSS Exam Preparation - Guidelines and Recommendations

سی ایس ایس کی تیاری کیسے اور کہاں سے شروع کی جائے؟ سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال


اس سوال کا تسلی بخش جواب دینا شاید ممکن نہ ہوں کیونکہ ہر بچے کی اپنی strength اور اپنی weakness ہوتی ہے سب کی سکولنگ اور ایجوکیشن مختلف ہوتی ہیں۔سب کی تیاری کے مختلف پروٹوکول ہوتے ہیں ایک اچھا استاد کبھی بھی سب سٹوڈنٹس کو ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانکتا۔پھر بھی میں نے تین کیٹگریز بنا کر اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہیں میری کوئی بات حرف آخر نہیں ہے اور میری ہر بات سے اختلاف اور اتفاق کرنا آپکا ذاتی حق ہے جو آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا میں صرف اپنی بات آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں

پہلی کیٹیگری (if you have more than three years)
اگر آپ کے پاس تین سال یا اس سے زیادہ ٹائم ہے آپ کو تب تک ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے جب تک اپکے پیپرز ہونے میں ایک سال نہ رہ جائے، ہاں مگر اپنی سکلز پر کام کرنا شروع کردے،
سب سے پہلے اخبارات کا مطالعہ شروع کرے اردو اخبارات سے شروع کرے تین چار ماہ تک کم از کم دو اردو اخبارات کے سارے اداریہ اور کالمز پڑھے اسکے بعد جب آپ کو سارے کرنٹ ایشوز کی سمجھ آ جائے تو آپ اب انگریزی اخبار اٹھا سکتے ہے
انگریزی اخبار پڑھتے وقت مشکل الفاظ کے معنی گوگل سے دیکھتے جائے
دوسرے نمبر پر اپنی listening skills پر کام کرے انگلش موویز سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھے اور سیزن دیکھے،
کسی بھی نیوز چینل کا نو بجے والا پورا بلیٹن سنے اور اسکے علاوہ کسی چینل پر بحث مباحثہ بھی سن لے
اپنے آپ کو مطالعہ کے شوق کی طرف لے کر آئے اچھی کتب کا مطالعہ کرے اور کوشش کرے ہر ہفتے ایک نئی کتاب پڑھنے کی
انشاء اللہ آپ کسی خودکار طریقہ سے اس امتحان کے لئے تیار ہوتے چلے جائے گے اور آپکی گفتگو، شخصیت، افکار میں بھی واضح تبدیلی آئے گی
If you have less than two year
اگر آپ افورڈ کر سکتے ہے تو دو تین ماہ کے لئے کوئی سی بھی سی ایس ایس کی اکیڈمی جوائن کر لے اپکو سلیبس کی اچھے سے سمجھ آ جائے گی اور جب تیاری میں ایک سال رہ جائے یا آپ اکیڈمی افورڈ نہیں کر سکتے تو
Read below
Now if you can't afford any academy or you have less than one year
1- سب سے پہلے سی ایس ایس کا سلیبس ڈائون لوڈ کرے
2- رولز اینڈ ریگولیشن ڈائون لوڈ کرے
3- عامر مہر کی کتاب how to start preparation for css ساٹھ صحفوں پر مشتمل کتاب ہے کسی بھی مارکیٹ سے نہیں ملتی صرف پی ڈی ایف میں دستیاب ہے اسکو ایک دو دن لگا کر ساری پڑھ ڈالے
4- جہانگیر ورلڈ ٹائم کے نام سے یوٹیوب پر چینل ہے وہاں پاس ہونے والے امیدوار مفید مشوروں سے نوازتے ہے سارے انٹرویو سن لے
5- ورلڈ ٹائم کا میگزین ہے اس میں ہر ماہ ایک انٹرویو آتا ہے پچھلے تمام سالوں کے تمام انٹرویوز کی ایک الگ کتاب مارکیٹ میں آ چکی ہے اسکانام css success stories یہ تین سو روپے کی کتاب ہے ورلڈ ٹائم سے مل جائے گی اس کو بھی پڑھ ڈالے
اب ہو سکتا ہے اپکو تین چار دن اسی میں لگ گئے ہوں پر اپکو پورا سال کوئی پریشانی نہیں ہوگی اب

6- اب اپنا خود کا سٹڈی پلان بنائے
دن کے شروعاتی تین چار گھنٹے انگلش کے لئے مخصوص رکھے
میرے خیال سے انگلش، پاکستان افیرز، کرنٹ افئرز، اور انگلش ایسے ان پانچ مضامین کی تیاری سارا سال چلتی رہتی ہے باقی اسکے علاوہ سات سبیجکٹس بچ جاتے ہیں ان کو آپ ساتھ ماہ میں روزانہ دو سے تین گھنٹے دے کر تیار کر سکتے ہے
پہلے پانچ سبیجکٹس کی بات کرتے ہے کہ انکی تیاری کیسے کی جائے
انگلش
Wren&martin
And
Raymond Murphy
ان بکس کو اچھی طرح تیار کر لے
اور انکو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ gre vocabulary کے روزانہ دس یا بیس الفاظ تیار کرے اور ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کرنے کی کوشش کرے جب دونوں گرائمر تیار ہوجائے اور ویکبلری بھی جمع ہوچکی ہو، تو اب zahid ashrafکی پریسی کی کتاب لے اور وہاں سے پریسی رولز پڑھنے کے بعد اسکی پریکٹس کرے اور کسی انگلش ٹیچر کو چیک کروائے یا مائیکل سوان کی کتاب لے کر اسے ریفرنس بک کی طرح استعمال کرے اور اپنی غلطیاں خود ٹھیک کرنے کی کوشش کرے
How to prepare English essay, pak affair , current affair,
ان سب کا سلیبس اپنی ٹیبل پر رکھے
پاکستان افیرز سے اپکے ایسے کے کافی موضوعات نکل آئے گے مثلآ
Democracy
Poverty
Education
Health
Energy
Water crises
Population
یہ موضوعات پاکستان افیئرز کے ہاٹ ٹاپک ہیں مگر مزے کی بات یہ ہے ایسے کے بھی یہی ہاٹ ٹاپکس ہیں اب ہر ٹاپک کے لئے ایک چھوٹا سا الگ رجسٹر بنا لے اور ان ٹاپکس کی اے بی سی سمجھنے کے بعد انکو رکھ دے پھر آپ روزانہ جو کالمز پڑھے گے ان سے ان ٹاپکس کو اپ ٹو ڈیٹ کرتے جائے اس طرح اپکے یہ پانچ مضامین سارا سال تیار ہوتے رہے گے
How to prepare other 7 subjects
ہر مضمون کے لئے ایک مہینہ رکھ لے
ہر مضمون کا سیلبیس ڈاؤن لوڈ کرے ہر مضمون کے پچھلے پانچ سال کے پاسٹ پیپرز ڈاؤن لوڈ کرے اب سلیبس اور پاسٹ پیپرز کا تجزیہ کرے اور اسکے مطابق اپنی ٹاپک لسٹ بنائے اور ہر ٹاپک کو ریکمنڈڈ بکس سے تیار کرے اور پوائنٹس کی شکل میں نوٹس بناتے جائے۔
اس طرح اپکی تیاری اچھی طرح مکمل ہو جاۓ گی

Post a Comment

0 Comments