کمپیوٹر ٹیچرز کو سالانہ انکم ٹیکس میں 40 فی صد رعایت دینےکا فیصلہ
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نےدیگر سکول اساتذہ کی طرح کمپیوٹر ٹیچرز کو سالانہ انکم ٹیکس میں 40 فی صد رعایت دینےکا فیصلہ کر لیا، اس حوالےسےمحکمہ سکول ایجوکیشن نے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ بھجوادیا۔جبکہ کمپیوٹر ٹیچرز کو بھی پنجاب حکومت کے دیگر اساتذہ کی طرز پر ٹیکس میںرعایت دی جائے۔ انہیں بھی پنجاب حکومت کا کل وقتی ملازم تصور کیا جائے۔ صدر پیکٹ کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہےدس سال بعد انکم ٹیکس میں رعایت کا حق تسلیم کیا گیا۔، انکم ٹیکس میں رعایت سے کمپیوٹر ٹیچرز کو تقریبا5 سے 10 ہزار سالانہ بچت ہوگی۔
0 Comments