ایس آئی ایس سسٹم میں اساتذہ کی اسامیاں اپ گریڈ کرنیکی ڈیڈ لائن
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ایس آئی ایس سسٹم میں اساتذہ کی اسامیوں کو اپ گریڈ کرنےکی ڈیڈ لائن جاری کردی،اس ضمن میںجاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ای ٹرانسفر کا عمل مکمل ہوچکا ہے اس لئے تمام سکول سربراہان اپنے سکولوں میں اساتذہ کی پوزیشن کو اپ گریڈ کریں جس کیلئے سکول انفارمیشن سسٹم میں سی ای او ایجوکیشن کے لوگن سے اپ گریڈ کیا جائے،یہ عمل 11اکتوبر تک مکمل کیا جائےجس کے بعد پورٹل بندکردیا جائےگا، جبکہ سسٹم میں 6 اکتوبر تک اپنی پوسٹیوں کوواضح کیا جائے، ان احکامات پر عمل نہ کرنےوالے اساتذہ کے خلاف پیڈاایکٹ کےتحت کارروائی کی جائے گی ،دریں اثنا محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے کالجز کے سی ٹی آئیز کی طرز پر ایس ٹی آئیز تعینات کرنےکا فیصلہ کیا ہے،بتایا گیا ہے کہ اس پراجیکٹ کو رواں ماہ کے آخر تک فائنل کر لیا جائے گا ۔
0 Comments