AIOU to Provide Books Online from Upcoming Semester Sessions

اوپن یونیورسٹی کا آئندہ سمسٹر سے طلبہ کو درسی کتب آن لائن فراہم کرنے کا فیصلہ




علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولتوں میں اضافے کے لئے ایک اور اہم قدم اُٹھاتے ہوئے آئندہ سمسٹر سے طلبہ کو درسی کتب آن لائن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ جو طلبہ آن لائن کتابوں کا انتخاب کریں گے ٗ یونیورسٹی انہیں فیس میں رعایت بھی فراہم کرے گی دیگر طلبہ کو درسی کتب پہلے سے رائج طریقہ کار کے مطابق بذریعہ ڈاک ارسال کی جائیں گی "یہ فیصلہ ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کے ذریعہ منعقدہ ایک روزہ ریجنل ڈائریکٹرز اجلاس میں کیا گیا، صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی کے دفاتر کو مزید مفید اور متحرک بنائیں گے اور علاقائی دفاتر کی تمام جائز ضرورتوں اور مطالبات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے۔



Post a Comment

0 Comments