تعلیمی اداروں کی بندش، پاکستان ٹیلی وژن کے زیر انتظام " ٹیلی سکول" کے نام سے چینل لانچ کر دیا گیا۔ ٹیلی سکول چینل کی نشریات پورے ملک میں دیکھی جا سکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی سکول چینل پرچاروں صوبوں کےسکولوں اورکالجزکے طلباء کے لیے دن بھرتمام مضامین کےلیکچرر نشرکیےجائیں گے۔ سکول ایجوکیشن نے پی آئی ٹی بی کےاشتراک سے تعلیم گھر کے نام سے ویب سائٹ لانچ کررکھی ہے۔
تعلیم گھر پرلاکھوں طلباء روزانہ کی بنیاد پر لیکچرز دیکھ رہے ہیں۔ اب وفاقی حکومت نے موجودہ حالات میں ٹیلی سکول کےنام سےچینل لانچ کردیا ہے۔ ٹیلی سکول چینل پر ملک بھرکےطلباء درس و تدریس کا عمل جاری رکھ سکیں گے۔
ٹیلی سکول چینل کوملک بھر میں دکھانے کے لیےپیمرا نے تمام کیبل آپریٹرز کو فریکوئنسی پیرا میٹرسیٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپشلسٹ کے صدر رانا عطاء محمد کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر ٹیلی سکول چینل کے اجراء سے ملک بھر کے طلباء استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
دوسری جانب فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ذرائع کے مطابق ٹیلی سکول سے طلبا گھر بیٹھے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ ٹرانسمیشن کا آغاز فیڈرل ڈائیرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کرے گا اور تعلیمی مواد مقامی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے فراہم کیا ہے۔
تعلیم کے مواد میں ترامیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ہیں۔ ٹیلی اسکول کی ٹرانسمیشن پی ٹی وی سے نشر کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم اور پاکستان ٹیلی ویژن کے درمیان ٹیلی اسکول کا معاہدہ یکم اپریل کو طے پایا تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاہدے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بھی کی تھی۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے طلباء کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا ہوم ورک جاری کردیا ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سکولوں میں جاری سالانہ امتحان کو روک کر سکول بند کر دئیے گئے تھے۔
0 Comments